جب تک زندہ ہوں پاکستان واپس نہیں آؤنگا” کہنے والا صرف 10سال بعد پاکستان آنے کو تیار”
جب تک میں زندہ ہوں تب تک میں پاکستان واپس نہیں آؤں گا، کہنے والے سابق انگلش کرکٹر، پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے پانچویں ایڈیشن کے کمنٹیٹرز کی ٹیم کا حصہ بن گئے ،
ڈومینک کارک 2009 میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز کے دوران کمنٹری ٹیم کا حصہ تھے جب لاہور میں دہشت گردوں نے سری لنکا کی ٹیم پر حملہ کیا ۔
ڈومینک کارک اس واقعے میں بچ گئے تھے لیکن انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔
کارک نے 2009 میں کہا تھا کہ ، "میں جب تک زندہ ہوں پاکستان نہیں آؤں گا ۔ مجھے نہیں لگتا کہ بین الاقوامی ٹیموں کو اس ملک میں واپس آنا چاہئے ، چاہے وہ 10 یا 20 سال بعد ہی کی بات کیوں نہ ہو۔”
تاہم پاکستان میں سیکوڑتی کی بہتری نے ان کا دل بھی بدل دیا ور انہوں نے 20 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ کا حصہ بننے پر اپنے جوش و خروش کا اظہار ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا
A strong t20 league, that has some of the most talented and exciting home grown players. Excellent overseas players too. I’m also looking forward to the big crowds. Should be a fantastic tournament. https://t.co/YuesNqUC0Y
— Dominic Cork (@DominicCork95) February 15, 2020
ڈومینک کارک پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گےنیدر لینڈز کے ڈرک نینس، جنوبی افریقا کے ایچ ڈی ایکرمین، انگلینڈ کے مارک بچر اور ۔۔ ڈینی موریسن، مائیکل سلیٹر، ایلن ونکنز اور جونٹی روڈز بھی پینل میں شامل ہیں۔
money talks
یہ ریلو۔ کٹہ کون ہے؟ ؟
پاکستان بارے بڑے بڑے پنے خان جیسے روس ، امریکہ وغیرہ غلط ثابت ہوئے ہیں یہ کس کھیت کی مولی ہے؟