پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کی آرگنائزر ایک بھارتی خاتون؟؟؟

پی ایس ایل کی تقریب کی ذمہ داری کس کمپنی کو دی گئی؟ افتتاحی تقریب پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟

پی ایس ایل کی تقریب کی ذمہ داری کس کمپنی کو دی گئی؟ افتتاحی تقریب پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟ جانیئے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید سے اس ویڈیو میں #92NewsHDPlus #Muqabil

Posted by Muqabil on Friday, February 21, 2020

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کی افتتاحی تقریب انتظامات کے اعتبار سے ایک ناکام تقریب تھی، جس تقریب پر 21 کروڑ روپے خرچ ہوئے اس کے انتظامات کی ذمہ داری ایک بھارتی خاتون کو سونپی گئی تھی یہ ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے،

شوبھرا بھردواج ایک بھارتی آرگنائزر ہیں جنہیں پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کی کراچی میں افتتاحی تقریب کی ذمہ داریاں دی گئیں، یہ بورڈ کا فیصلہ تھا یا کسی ایک شخص کا؟؟ اس سمیت ہزاروں سوال ہیں جو سوشل میڈیا پر پاکستانی شائقین پوچھ رہے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جواب ندارد ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب پر شائقین کی جانب سے جتنی تنقید کی جارہی ہے اس میں تیزی اس وقت آئی جب انہیں پتا چلا کہ اس تقریب کی ڈائریکٹر ایک بھارتی خاتون ہیں، بس پھر کیا تھا کہ خبر آگ کی طرح پھیلی اور پورے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جتنے دعوے انہوں نے تقریب سے پہلے کیے اس سے لگتا تھا یہ کوئی بین الاقوامی معیار کی تقریب ہوگی، لیکن جو تقریب کا حال ہوا، جیسے تقریب تکنیکی مسائل، سنگرز کو کم وقت دیئے جانے، میزبانوں کی انتہائی بری تیاری سے سب دعوے ہوا ہوگئے، تو شائقین نے بھی شوبھرا بھردواج کو ذمہ داریا ں دیے جانے کے سوالات اٹھانا شروع کردیئے۔

اب انتظار ہے تو ان سوالات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے جوابات کا۔۔۔ کہ وہ کب آتے ہیں اور جواب ملتا ہے کہ کیا پاکستان میں کوئی ایسا شخص نہیں تھا جس سے اس ایونٹ کو آرگنائز کروایا جاتا؟؟؟ یا بورڈ نے باہر کا مال مہنگے داموں منگوا کر شائقین کو ماموں بنایا ہے؟

  • Wow India ke artist jb Europe mein concert ke liye jaaty Hain. Tb wo kisi bi pakistani organizers ya pakistani company ke organize kiye hue concerts ko attend hi nhi krty. Aur aik hum Hain ke apne itne zabardast event ki opening ceremony ki organization aik Indian company ko dety Hain.wesy hy toh bohat ghalat Lakin bnda kahe kis se yaha pr 😐


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >