ڈیرن سیمی کی پاکستانی شہریت اور ٹویٹر پر تبصرے

ڈیرن سیمی کی پاکستانی شہریت، ٹویٹر پر تبصروں کا طوفان آگیا جیسے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیمی کے لئے پاکستان کی شہریت اور سول اعزاز کا اعلان کیا، لوگوں نے ٹویٹر پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے صبح یہ اعلان کیا کہ پاکستان میں کرکٹ کی ترویج اور پاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان بہت جلد ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت سے نوازے گی۔

ٹویٹ ہوتے ہی صارفین نے اس ٹویٹ کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور اس پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔

ایک صارف نے لکھا

"مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی ہے، ڈیرن سیمی نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے بہت کام کیا ہے، ان کی پاکستان سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے”۔

ایک اور صارف نے لکھا

"کیا ڈیرن سیمی اب بطور لوکل کرکٹر پی ایس ایل کھیل سکتے ہیں؟”

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا

"سیمی اب سرکاری طور پر ڈیرن سیمی خان ہو گئے ہیں”

الغرض ٹویٹر صارفین نا صرف اس خبر پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

  • اس شخص نے پاکستان کرکٹ کے لیے شیعب ملک، کامران اکمل، مصباح الحق، محمد حفیظ۔ ان سب سے زیادہ بہتر کام کیا ہے۔

    جب کہ ہمارے کرکٹرز صرف اپنی ذات اور سیاست کے لیے کھیلاتے ہیں۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >