موبائل فون کا استعمال، پی ایس ایل کے دوسرے ہی روز نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

کراچی کنگز کے چیف ایگزیکٹو طارق وسیع کا آزادانہ موبائل کا استعمال، انتظامیہ پر سوال اٹھنے لگے

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن پانچ کے دوسرے میچ میں اس وقت ایک نئی بحث چھڑ گئی جب ڈگ آؤٹ میں موجود کراچی کنگز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق وسیع آزادانہ موبائل فون کا استعمال کرتے دکھائی دئیے، جس کی ممانعت ہے

موبائل استعمال کے متعلق جبپی سی بی ترجمان سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ طارق وسیع کراچی کنگز کے منیجر ہیں جن کو ہنگامی صورتحال میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

دوسری طرف دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ کے آغاز سے قبل پی سی بی کی فراہم کی جانے والی پلیئنگ الیون شیٹ پر منیجر کا نام نوید رشید درج ہے جن کے دستخط بھی پلیئنگ الیون شیٹ پر موجود ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ منیجر کی حیثیت سے نوید رشید ہی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں مگر حیران کن امر یہ ہے کہ کسی کے علم میں لائے بغیر کراچی کنگز نے آخر نوید رشید کی جگہ طارق وسیع کی تقرری کس طرح کر دی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے آغاز سے ایک روز قبل ہی بکیوں سے رابطوں کی تصدیق پر سٹار بیٹس مین عمر اکمل پر پابندی لگ چکی ہے۔

 

  • Banned on Umar Akmal is a proof how sincere and active our anti corruption unit of PCB ,its very hard to overcomes all mafia of bookies in one night.so please don’t discredit the efforts of PCB ,Government and all law enforcement agencies.


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >