مجھے اجازت نہیں تھی کہ علی ظفر کا کوئی گانا چلا سکوں، احمد گوڈیل

پی ایس ایل میں نغموں کی جنگ، احمد گوڈیل کے بیان نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

میزبان کے مطابق مجھے پی ایس ایل میں علی ظفر کے گانے چلانے کی اجازت نہیں ہے، علی ظفر کا معاملے سے لا علمی کا اظہار

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایک نجی چینل کے پروگرام میں میزبان وسیم بادامی نے علی ظفر سے ٹیلی فون کے ذریعے بات چیت کی اور اس دوران انہوں نے علی ظفر کے ساتھ ساتھ عوام کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے میزبان احمد گوڈیل کی ایک ویڈیو بھی دکھائی جس میں انہوں نے تقریب کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا۔

اپنی ویڈیو میں احمد گوڈیل کا کہنا تھا کہ ‘فیمنزم اپنی جگہ، می ٹو اپنی جگہ، پر ابھی تک علی ظفر پر الزام ثابت نہیں ہوا اور سننے میں آیا تھا کہ میشا شفیع کیس بھی ہار چکی ہیں، لیکن پی ایس ایل میں مجھے اجازت نہیں کہ میں علی ظفر کا کوئی بھی گانا چلا سکوں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘بجائے اس کے کہ ہم پرانی باتوں کو بھلائیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں، ہمیں اس سب کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے’۔

احمد گوڈیل کے مطابق ‘میں نہیں جانتا مستقبل میں کیا ہوگا، میں نہیں جانتا کہ میرے لیے آگے کیا لکھا ہے لیکن اللہ تعالیٰ جو بھی لکھتا ہے وہ سب سے بہترین منصوبہ بناتا ہے اور اس کے آگے انسان کچھ نہیں کرسکتا’۔

احمد گوڈیل کے اس بیان پر علی ظفر نے حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ پی ایس ایل کسی ایک شخص، ادارے، اسپانسر یا کسی ایک ٹیم کا برانڈ نہیں، یہ پاکستانیوں کا برانڈ ہے اور پاکستانیوں کے لیے ہی ہے۔

دوسری طرف احمد گوڈیل کے اس بیان پر علی ظفر نے حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ پی ایس ایل کسی ایک شخص، ادارے، اسپانسر یا کسی ایک ٹیم کا برانڈ نہیں، یہ پاکستانیوں کا برانڈ ہے اور پاکستانیوں کے لیے ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں جو کرسکتا تھا میں نے اس کے لیے کیا اور میرا مقصد یہ تھا کہ یہ برانڈ لوگوں کو خوشیاں دے’۔

علی ظفر کے مطابق ‘میں نے یہ گانا انہیں بنا کر دیا تھا اب اگر انہوں نے اپنا ہی گانا نہیں چلایا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ خود اس بات کی تصدیق کریں کہ میرا گایا ہوا کوئی گانا اسٹیڈیم میں نہیں چلے گا’۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے بعد گلوکار علی عظمت نے ایک انٹرویو میں علی ظفر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ کہا تھا کہ کچھ فنکاروں نے ان کے گانے کو منفی ثابت کرنے کے لیے بلاگرز کو خریدا ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>