آپ سبکو مبارک ہو، آپ جیت گئے ۔ احمد گوڈیل کا پی ایس ایل سے فارغ ہونے کے بعد پیغام

 

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے دوران ناقص کارکردگی پر احمد گوڈیل کو فارغ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران اناؤنسر کی ذمہ داری نبھانے والے احمد گوڈیل کو ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سے فارغ کر دیا۔ پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد گوڈیل کو ان کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر فارغ کیا گیا ہے جبکہ معاہدے کے مطابق ان کو ادائیگی کی جائے گی۔

یاد رہ ہے کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں ایک نوجوان نے انوکھے انداز سے شائقین کرکٹ کو اپنی جانب متوجہ کیے رکھا تھا۔جس پر کوئی اس کی تعریف کر رہا ہے تو دوسری جانب کچھ لوگ اس کی پرفارمنس کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ جس پڑھیں پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے احمد گوڈیل کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

بعد ازاں احمد گوڈیل کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کو مبارکباد دینا چاہوں گا جنھوں نے میرا مذاق اڑایا، آپ لوگوں کی وجہ سے میری نوکری چلی گئی، پی ایس ایل فائیو کے لیے بہت محنت کی تھی، افتتاحی تقریب اور اس میں ہونے والی پرفارمنس میں نے پلان نہیں کی تھی۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >