ایک غیر ملکی کمنٹیٹر نے بھی پاکستان کی اعزازی شہریت کی خواہش کا اظہار کر دیا

مشہور کمنٹیٹراور نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر ڈینی موریسن نے بھی پاکستان کا اعزازی شہری بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

ایک موقر جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈینی ماریسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی خدمات  کو بھی تسلیم کیا جانا چاہئے۔

موریسن کا کہنا تھا کہ ، "میں بھی پچھلے چند سالوں سے ایک کرکٹ مبصر کی حیثیت سے باقاعدگی سے پاکستان آرہا ہوں۔ میں نے ہمیشہ ایک کرکٹ کھیلنے والے ملک کی حیثیت سے پاکستان کی حمایت کی ہے۔”

ڈینی موریسن نے ڈیرن  سیمی کے بارے میں حکومت پاکستان کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، ڈیرن سیمی کو پاکستان کے اعلی ترین شہری ایوارڈ اور اعزازی شہریت سے نوازنا، پاکستان حکومت کا ایک اچھا فیصلہ ہے۔ لیکن ، پاکستان کے لئے میری خدمات پر بھی غور کیا جانا چاہئے۔”

یاد رہے کہ آج ہی ، پاکستان کرکٹ بورڈ  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے گران قدر خدمات کے اعتراف میں کے لئے 23 مارچ کو اعلٰی ترین شہری اعزاز ، نشان پاکستان ، اور پاکستان کی اعزازی شہریت سے نوازا جائے گا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>