پی ایس ایل،سیمی فائنل کی ٹیموں کافیصلہ ہوگیا

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔اس جیت کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

کوئٹہ گلیڈیٹرز نے کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے ہرادیا،فتح کے بعد گلیڈی ایٹرزکے بھی نو پوائنٹس ہوئے لیکن بہتر رن ریٹ پر پشاورزلمی آگے پہنچ گیا۔

پوائنٹس ٹیبل پرملتان سلطانز کی ٹاپ پوزیشن رہی، کراچی کنگز کا دوسرا، لاہورقلندرز کا تیسرا اورپشاورزلمی کا چوتھا نمبررہا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچویں اور دو بارکی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ آخری نمبر پررہی۔

دوسری جانب لاہور قلندرز نے بھی تاریخ رقم کردی، پہلی بار پی ایس ایل کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ قلندرز نے اٹھارہ اعشاریہ پانچ اوورز میں 191 رنز بنا کر فتح اپنے نام کی۔

پہلا سیمی فائنل منگل کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا

دوسرا سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔

  • Non Performer Sarfaraz Ahmed ne poorey PSL k 9 matches mein 148 runs score kiay aur sirf 2 six hit kiay,, aur media per bhaith ker log cheakh cheakh k keh rahe hein k sarfraz ko pakistani team mein select karo,,


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >