پی ایس ایل ٹرافی ٹیبل پوائنٹس کے ونر کو دی جائے ، شاہد آفریدی

پی ایس ایل کے خاتمے کا افسوس ہے، پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر آنے والوں کو ٹرافی دی جائے؛ شاہد آفریدی

ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر نے پی ایس ایل ٹرافی کا حل پیش کر دیا تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے اچانک خاتمے نے تمام پاکستانی شائقین کرکٹ کو افسردہ کر دیا ہے،

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام فرنچائز سے مشاورت کے بعد کرونا وائرس کے باعث بننے والے حالات میں غیر متوقع طور پر پی ایس ایل کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ایسے میں تمام فرنچائز مالکان نے پی سی بی کے اس فیصلے کی تائید کی ہے۔

پی سی بی کے فیصلے پر اپنا موقف دیتے ہوئے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا "

پی ایس ایل کے اختتام کا دکھ ہے، لیکن صحت سب سے پہلے ہونی چاہئے، یہ فیصلہ پہلے ہی لی لینا چاہئے تھا، جہاں تک ٹرافی کی بات ہے میرے خیال میں کیا پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپر کو ٹرافی دینی چاہے”

تاحال شاہد آفریدی کی اس ٹویٹ پر کسی فرنچائز مالک کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >