پاکستان سپرلیگ کے انگلش بلے باز ایلکس ہیلز میں کرونا کی علامات ظاہر

کرونا وائرس کے باعث پاکستان سپرلیگ پہلے ہی شدید متاثر ۔۔ کئی غیرملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ چکے ہیں اور اب سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجا ن خطرے کی گھنٹی بجادی۔۔

رمیر راجا کا کہنا ہے کہکراچی کنگز کے انگلش بلے باز ایلکس ہیلز میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے لگی  ہیں۔۔ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تمام براڈ کاسٹرز کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے

دوسری جانب کرونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچ ملتوی کردیے گئے۔۔ ایک فرنچائز غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد کھیلنے کو تیار نہیں ہے۔۔ آج سیمی فائنلز اور کل فائنل ہونا تھا۔۔ نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

منسوخی کے فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، کسی نے منسوخی حمایت کی کسی نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ شاہدآفریدی نے پوائنٹ ٹیبل کی ٹاپ ٹیم ملتان سلطانز کوٹرافی دینے کا مطالبہ کردیا۔

ملک میں کورونا سے ایک سو چورانوے افراد متاثر ہوچکے ہیں۔۔ سندھ میں مزید پانچ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔۔ ایک سو پچپن متاثر ہیں۔۔ پنجاب میں پانچ نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد تعداد چھ ہوگئی۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >