پاکستانیوں کی محبتوں کا شکریہ : ڈیرن سیمی

کرونا وائرس کے باوجود پاکستان سپر لیگ کا کامیابی سے انعقاد ہوا، زلمی فیملی کا ساتھ دینے پر شکریہ، ہیڈ کوچ کا وطن واپس پر پیغام ، ڈیرن سیمی

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل موخر ہونے کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں کے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،

اسی طرح وطن واپسی سے قبل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان میں پی ایس ایل کا انعقاد کامیاب رہا۔پاکستان سے بھرپور محبتیں سمیت کر وطن لوٹنے سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کے نام اپنا خصوصی پیغام لکھا

انہوں نے کہا کہ ” کورونا وائرس کے باوجود پاکستان میں پی ایس ایل کا ہونا بڑی کامیابی ہے، زلمی فیملی کا شکریہ جس نے ایک بار پھر ساتھ دیا”ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے اپنا خیال رکھیں، وائرس سے اپنی حفاظت کریں اور آپ سے پھر ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کردیے ہیں، ایونٹ کے فیصلہ کن میچز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فائنل اور سیمی فائنل ملتوی ہونے کے بعد پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ برقرار ہے، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے بعد پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے پلیئرز بھی وطن واپس جارہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>