پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور رمیز راجہ میں دوران میچ دلچسپ مکالمہ

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور رمیز راجہ میں دوران میچ دلچسپ مکالمہ

پاکستان سپر لیگ کے فیصلہ کن مرحلے کے ایک میچ کے دوران پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کے درمیان باؤنڈری پر دلچسپ مکالمہ ہوا، جسے سن کر شائقین کرکٹ خوب محظوظ ہوئے، اور چند نے اس پر تنقید کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ میں ایک وقفے کے دوران باؤنڈری کے پاس پشاور زلمی کے کھلاڑی جن میں امام الحق، وہاب ریاض اور شعیب ملک شامل تھے آپس میں کسی معاملے پر مشاورت کررہے تھے۔

اسی دوران باؤنڈری کے پار کھڑے کمنٹیٹر رمیز راجہ نے وہاب ریاض کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کیا باتیں کررہے ہیں، وہاب ریاض نے کہا کہ ہم چاہ رہے ہیں امام اچھا وکٹ کیپر بن جائے ، شعیب ملک نے کہا کہ ہم اس کو کہہ رہے تھے اوپر سے کیچ پکڑتے ہوئے گلوز اتار دے، جس پر امام الحق نے کہا کہ میرے پاس ٹائم نہیں تھا۔

وقفہ چونکہ بیٹنگ کرتے ہوئے محمد حفیظ کے باتھ روم جانے کی وجہ سے ہوا تھا تو رمیز راجہ نے کہا کہ آپ محمد حفیظ کو ٹائم آؤٹ نہیں کرسکتے جس پر وہاب رہاض نے ہنستے ہوئے کہا کہ نہیں یہ بہت ضروری ہے ان کیلئے، امام الحق نے کہا وہ پچھلے دو اوورز سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے باتھ روم جانا ہے۔

ان کی اس بات کو لے کر سوشل میڈیا پر تنقید بھی کی جارہی ہے کہ ہمارے قومی پلیئرز کس قسم کی گفتگو اور مذاق کرتے ہیں، یوٹیوب پر مشہور بلاگر ارسلان نصیر نے اپنے ویڈیو بلاگ میں اس واقعے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قومی پلیئر ز کو منہ کے فائر اور جگتیں مارنے کی عادت ہوگئی ہے۔

ارسلان نصیر نے مزید کہا کہ لگتا ہے یہ تمام لوگ اسٹیج ڈراموں سے متاثر ہوچکے ہیں، آپ قومی ٹی وی پر آرہے ہیں اور اس دوران آپ محمد حفیظ کے باتھ روم جانے کی عادات پر بات کررہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>