پی ایس ایل 5:شاداب خان کو "ٹیم آف دی ٹورنامنٹ” کی قیادت مل گئی

 پی ایس ایل 2020 کی ٹیم کا اعلان، شاداب خان کو بہترین پلیئرز کی قیادت مل گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کو چار رکنی آزاد جیوری نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا کپتان قرار دے دیا، شاداب خان کو پی ایس ایل 2020 کا کپتان قرار دینے والی آزاد جیوری میں کمنٹیٹرز بازید خان، رمیز راجہ اور عروج ممتاز کے علاوہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ٹیکنکل کمیٹی کے رکن اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان شامل تھے۔

چار رکنی آزاد جیوری نے ایونٹ کے قواعد اور ضوابط کے تحت اعلان کردہ 12 رکنی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی ٹیم میں چار غیر ملکی اورایک ایمرجنگ کرکٹر شامل کیا ہے، پی ایس ایل سیزن 5 میں شریک پانچ ٹیموں کے مختلف کھلاڑی اس ٹیم میں اپنی جگہ بنا سکے ہیں، اس ٹیم میں جگہ بنانے والے کھلاڑیوں میں لاہور قلندرز کے 6، کراچی کنگز کے 3جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

ٹیم آف دا ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں بابراعظم (کراچی کنگز)، کرس لین (لاہور قلندرز)، ایلکس ہیلز (کراچی کنگز)، حیدر علی (پشاور زلمی)، محمد حفیظ (لاہور قلندرز)، شاداب خان ، کپتان (اسلام آباد یونائیٹڈ)، بین ڈنک، وکٹ کیپر (لاہور قلندرز)، ڈیوڈ ویزے (لاہور قلندرز)، محمد عامر (کراچی کنگز)، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، محمد حسنین (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، فخر زمان، 12ویں کھلاڑی (لاہور قلندرز) کے طور پرشامل ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کا ٹیم آف دا ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا کپتان قرار دئیے جانے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم آف دا ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا کپتان قرار دیا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم انہیں افسوس ہے کہ ان کی ٹیم پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کرسکی لیکن آئندہ آنے والے ایونٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>