پی ایس ایل6 کا آفیشل ترانہ ریلیز،فوک،پاپ اور ریپ کا تڑکا،شائقین کے دلچسپ تبصرے

پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ترانہ”گروو میرا” ریلیز کردیا گیا ہے، گانے میں فوک، پاپ اور ریپ فنکاروں نے تڑکا لگایا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ 2021 کے آفیشل ترانے میں فوک گلوکارہ نصیبو لعل، پاپ سنگر آئمہ بیگ اور ریپ اسٹارز ینگ سٹنرز نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

اس گانے کی ویڈیو مشہور ڈائریکٹر فدا معین نے ڈائریکٹ کیا ہے، ویڈیو میں پی ایس ایل کی چھ ٹیموں کے اہم اہم کھلاڑی بھی جلوہ گر ہوئے ہیں جن میں شاہد خان آفریدی، بابراعظم، سرفراز احمد اور وہاب ریاض بھی شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے اس ترانے میں مداحوں کی کھیل سے محبت اور پی ایس ایل سے لگن کی ترجمانی کی گئی ہے، گانے میں کورونا وائرس کے کھیلوں پر پڑنے والے اثرات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں خالی اسٹیڈیم کی کرسیا ں دکھائی گئی ہیں اور دوسری جانب لوگوں کو اسکرینز کے سامنے براجمان بھی دکھایا گیا ہے۔

ترانے سے متعلق نصیبو لعل کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اس نوعیت کا گانا نہیں گایا ہے، تاہم اس گانے کی تیاری میں مجھے کافی لطف آیا ہے۔

آئمہ بیگ نے کہا کہ اس گانے کاحصہ بننے پر میں بہت خوشی محسوس کررہی ہوں، میں امید کرتی ہوں کہ مداحوں کو یہ گانا پسند آئے گا۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے ریپ گلوکار بینڈ ینگ سٹنرز کے سنگر طلحہ یونس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں گانے کا موقع ملنا ایک اعزاز کی بات ہے، یہ گانا ماضی کے آفیشل ترانوں سے مختلف ہے امید کرتے ہیں مداحوں کو پسند آئے گا۔

جبکہ دوسری جانب شائقین کی جانب سے گانے پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >