کیا پی ایس ایل 6 کا گانا لوگوں کو پسند آیا؟دیکھیے لوگوں کے دلچسپ اور مزیدار تبصرے

سیاست ڈاٹ پی کے کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے پر عوامی ردعمل جاننے کے لیے ایک سروے کیا گیا، جس میں کچھ کو تو گانا بہت پسند آیا اور کچھ لوگوں نے تنقید کرتے ہوئے علی ظفر کے سب سے پہلے گانے کا ذکر کیا۔

سیاست ڈاٹ پی کے سروے میں پی ایس ایل کی چھٹے ایڈیشن کے ریلیز ہونے والے گانے پر ردعمل دیتے ہوئے عوام نے کہا کہ پی ایس ایل کا حالیہ ریلیز ہونے والا گانا بالکل فضول قسم کا ہے، اس میں کسی قسم کا ریدھم ہی نہیں ہے، اس سے قبل علی ظفر کا سب سے پہلا گانا ابھی تک سب سے بہترین رہا ہے۔

سروے کے دوران ایک اور شہری کا اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 کا  اینتھم کسی کام کا نہیں ہے، اس سے اچھا تو علی ظفر کا پہلے والا گانا تھا جس میں جوش اور جذبہ بھی تھا لیکن اس میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ایک بار پھر علی ظفر ہی گانا گائے۔

ایک خاتون کا دوران سروے کہنا تھا کہ کسی گلوکار کے اوپر اس طرح سے تنقید نہیں کی جاسکتی، اگر نصیبولال کے چاہنے والوں کی جانب دیکھا جائے تو ان کی ایک لمبی فہرست نکل کر سامنے آئے گی، اگر کسی نے ان سے یہ گانا گوایا ہے تو سوچ سمجھ کر ہی گوایا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہمیں تنقید سے باہر نکلنا چاہیے اگر ہم خود کچھ نہیں کرسکتے تو دوسروں پر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

بعد ازاں ایک شہری کا اپنے دلچسپ ردعمل میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے حالیہ ریلیز ہونے والے گانے کو سن کر مجھے خود سے نفرت ہونے لگی ہے، میں نے آج تک نصیبو لال کا صرف ایک ہی گانا سنا ہے لیکن میں نہیں جانتا کہ وہ کون ہے، علی ظفر کا گانا صرف گانا ہی نہیں ہوتا اس میں وہ جوش اور ولولہ بھی ہوتا ہے جو شائقین کرکٹ میں ہونا چاہیے۔

سیاست ڈاٹ پی کے کے سروے میں ایک خاتون کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ مجھے تو اس گانے کی کچھ سمجھ ہی نہیں آئی، لیکن اس کے مقابلے میں علی ظفر کا گانا سب سے بہترین تھا اور اس کا اب تک کوئی مقابلہ نہیں ہے ، ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ اگر یہی گانا نصیبولال کی جگہ علی ظفر نے لگایا ہوتا تو بہت اچھا ثابت ہوتا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >