پی ایس ایل 6 کے گانے نے میرے بچے ڈرا دیے،سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر

پی ایس ایل 6 کا گانا سن کر میرے بچے خوفزدہ ہو گئے تھے، سابق فاسٹ باولر شعیب اختر

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے پاکستان سوپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے حال ہی میں ریلیز کیے گئے گانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے پی ایس ایل 6 کے ترانے کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پی ایس ایل کا گانا اتنا برا بنایا گیا ہے کہ اس کو سننے کے بعد میرے بچے ڈر گئے تھے، میرے بچے اتنے ڈر گئے تھے کہ انہوں نے یہ ترانہ سننے کے بعد تین دن تک مجھ سے بات نہیں کی صرف اس لئے کہ میں نے ان کو یہ گانا سنایا تھا۔

راولپنڈی ایکسپریس کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے حالیہ ریلیز ہونے والے ترانے کی شاعری سے لے کر کوئی بھی ایسی چیز نہیں ہے جس کی تعریف کی جائے، انہوں نے گانا بنانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ مجھے تو پہلے یہ بتایا جائے کہ "گروو میرا” کیا ہوتا ہے؟

شعیب اختر کا منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ گانا بنانے والوں کو "گروو میرا” کا مطلب تو پتہ کر لینا چاہیے تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سب لوگ نااہل ہیں مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ان کو گانا کیوں نہیں بنانا آتا یہ لوگ اتنی ڈرامے بازی کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ محمد وسیم اچھا بھلا انسان ہے اسکو جوکر والے کپڑے پہنا دئیے۔

سابق فاسٹ باؤلر نے اپنے ویڈیو پیغام میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے اتنے گندے گانے کے خلاف میں مہم جاری رکھوں گا اور اس گانے کے خلاف کیس بھی کروں گا، راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 کا گانا اتنا فضول ترین ہے کہ اس سے بہتر تو میں خود گا سکتا ہوں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >