پی ایس ایل 6 کےترانے "گروو میرا” کا مطلب کیا ہے؟گانے کے بی ٹی ایس جاری

پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانے "گروو میرا” کا مطلب کیا ہے؟ پی سی بی نے گانے کے پردے کے پیچھے کے مناظر پر مبنی ویڈیو جاری کر دی

6 فروری کو پاکستان سپر لیگ چھٹے سیزن کا آفیشل گانا ریلیز ہوا تو اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا جس میں لوگوں نے اس گانے سے متعلق اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے جب اس گانے سے متعلق اپنے خیالات کااظہار کیا تو یہ ٹاپ ٹرینڈز میں آ گیا جس سے یہ اندازہ لگانا اور بھی آسان ہو گیا کہ کتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے اس گانے کو ناپسند کیا ہے۔ تاہم فنکاروں کی جانب سے گانے کو پسند کیاجارہا ہے۔

اس گانے سے متعلق پی ایس ایل انتظامیہ نے اپنے آفیشل  اکاؤنٹ پر ’’گروومیرا‘‘ کی شوٹنگ کے مناظر (Behind the scenes) پر مبنی ویڈیو جاری کردی۔ جس میں گانے میں شامل چاروں گلوکاروں نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز نے گانے کے دوران اپنے تجربات بیان کیے۔

اس ویڈیو میں سینئر گلوکارہ نصیبو لعل نے کہا مجھے یہ گانا گاتے ہوئے بہت اچھا لگ رہا ہے کیونکہ پہلی بار میں نے ایسا کام کیا ہے کہ اسے کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔ میرا گروو میرا پیارا پاکستان اور یہ کیمرہ ہے۔

آئمہ بیگ نے گانے سے متعلق کہا کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے انہیں بہت محبت دی اور انہیں بھی یہ گانا گاتے ہوئے اور اس گانے میں ایکٹ کرتے ہوئے بہت مزہ آیا۔ ’’گروو میرا‘‘ ایک اسٹریٹ اسٹائل گانا ہے کیونکہ ہماری عوام کو اسٹریٹ اسٹائل کے گانے پسند ہیں۔ آئمہ بیگ نے کہا میرا گروو میرا میوزک ہے۔

ینگ اسٹرنرز گروپ کے طلحہ یونس نے کہا کہ ان کے لیے پی ایس ایل6 کے آفیشل گانے کا حصہ بننا اعزاز ہے۔ اس بار پی ایس ایل نے اپنے خول سے باہر نکل کر کچھ نیا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اور مجھے لگتا ہے لوگوں کو یہ ترانہ بہت پسند آئے گا۔

گانے کے پروڈیوسر زلفی نے کہا کرکٹ اور میوزک میں ایک چیز کامن ہوتی ہے اور وہ ہے ردھم۔ آپ نے اکثر کمینٹیٹرز کو کہتے ہوئے دیکھا ہوگا کہ آج بولر ردھم میں ہے ۔ انہوں نے ’’گروو‘‘کا مطلب بتاتے ہوئے کہا ردھم کو پرجوش ہوکر گروو کہتے ہیں۔

زلفی نے ایک مثال کے ساتھ سمجاتے ہوئے کہا کہ اگر شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں لے لیں اور میچ جتوادیا تو کہا جائے گا کہ شاہین آفریدی آج بڑے ’’گروو‘‘ میں ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>