شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر، پی ایس ایل 6 کے لئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان تمام شائقین کرکٹ جو بے صبری سے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا انتظار کر رہے ہیں کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں اور پروٹوکولز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق شائقین کرکٹ کے لیے پی ایس ایل لیگ کے میچز کی ٹکٹیں www.bookme.pk  پر دستیاب ہوں گی، اس ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹوں کی فروخت بدھ کی صبح 10 بجے سے شروع ہو جائے گی، www.bookme.pk نے شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے ایک فون نمبر (03137786888) بھی مخصوص کر دیا ہے، جس پر کوئی بھی شخص فون کال کر کے لیگ کے لیے اپنا ٹکٹ خرید سکتا ہے۔

ٹکٹ بک کروانے کے عمل میں متعلقہ شخص کو اپنا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر لازمی دینا ہے، جس پر مذکورہ شخص کی ٹکٹ کنفرم کر دی جائے گی اور آن لائن سسٹم میں رجسٹرڈ کروائے گئے نمبر پر مذکورہ شخص کو ایک ٹوکن نمبر بھیجا جائے گا جس پر جاز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے ٹکٹ کی رقم کی ادائیگی ہوسکے گی، رقم کی ادائیگی کے بعد مذکورہ شخص کو ایک ای ٹکٹ کوڈ بھیجا جائے گا، جو پرنٹ کروا کر موصول ہونے والا پیغام دکھا کر سٹیڈیم میں داخل ہوا جا سکے گا۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں فیملیز کے لیے مخصوص انکلوژرز حنیف محمد (وی آئی پی انکلوژر)، وسیم اکرم (پریمیئم انکلوژر)، ظہیر عباس، اقبال قاسم اور نسیم الغنی (فرسٹ کلاس انکلوژرز) اور انتخاب عالم انکلوژر (جنرل ) ہیں۔

اسی طرح لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں فیملیز کے لئے مخصوص انکلوژرز میں فضل محمود (وی آئی پی انکلوژر)، سعید انور (پریمیئم انکلوژر) ، عبد القادر (فرسٹ کلاس انکلوژر) اور نذر محمد ، ظہیر عباس اور ماجد خان (جنرل انکلوژر) شامل ہوں گے۔

پی ایس ایل کے ہفتے کے روز ہونے والے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شام 7 بجے آمنے سامنے آئیں گی۔ اس میچ کے لیے وی آئی پی اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 5000 روپے مقرر کی گئی ہے ، جبکہ فرسٹ کلاس اسٹینڈز کی قیمت  کے  ٹکٹ کی قیمت 4000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح مذکورہ میچ کے پریمیئم اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے اور جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 2000 روپے رکھی گئی ہے۔

اسی طرح پی ایس ایل کے اتوار کے روز ڈبل ہیڈر میں  لاہور قلندرز اور پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچز  بالترتیب دوپہر 2 بجے اور شام 7 بجے شروع ہوں گے۔ اس روز وی آئی  پی اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت 4000 روپے، فرسٹ کلاس اسٹینڈز  کے ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے رکھی گئی ہے۔

مذکورہ میچ کے پریمیئم اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2000 روپے اور جنرل اسٹینڈز  کے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بعدازاں پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے پیر سے بدھ تک ہونے والے میچوں کے لئے  وی آئی پی اسٹینڈز  کے ٹکٹ کی قیمت 3000، فرسٹ کلاس اسٹینڈز  کے ٹکٹ کی قیمت 2000 ہو گی۔

اسی طرح مذکورہ لیگ کے میچ کے لیے پریمیئم اسٹینڈز  کے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے، جنرل اسٹینڈز  کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  لاہور میں  لیگ کا پہلا میچ 10 مارچ کو ہوگا،جس میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ اس میچ کے لیے وی آئی پی اسٹینڈز  کے ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے، فرسٹ کلاس اسٹینڈز  کے ٹکٹ کی قیمت 2000 روپے ، پریمیئم اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے اور جنرل اسٹینڈز  کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب کوالیفائر، دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ایونٹ کے لیگ میچز 20 فروری سے 16 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہیں گے جب کہ 18 سے 22 مارچ تک کھیلے جانے والے پلے آف مرحلے کے لیے  ٹکٹوں کی تفصیلات ان میچز سے قبل جاری کردی جائیں گی۔

مزیدبرآں پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ کے تمام میچز کے دوران سماجی فاصلے سے متعلق تمام پروٹوکولز پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے گا اور ضابطہ اخلاق کے مطابق ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسٹیڈیم میں داخلے اور سیٹ پر بیٹھے ہوئے تماشائی کو اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپے رکھنا ہوگا جب کہ اسٹیڈیم میں موجود کوئی بھی گروپ صرف ایک گھر میں رہنے والے افراد پر ہی مشتمل ہو گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >