ملتان سلطانز کی ملکیت،علی ترین اور عالمگیر ترین کی شراکت داری ختم

ملتان سلطانز کی ملکیت،علی ترین اور عالمگیر ترین کی شراکت داری ختم

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی ملکیت سے متعلق علی ترین اور عالمگیر ترین کی شراکت داری ختم ہو گئی۔

صحافی عمر فاروق کلسون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی ملکیت سے متعلق علی ترین اور عالمگیر ترین کی شراکت داری ختم ہونے کی تصدیق کی ۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی ملکیت سے متعلق شراکت داری ٹوٹ گئی ہے اور عالمگیر ترین نے فرنچائز کی مکمل ملکیت سنبھال لی ہے ،جبکہ علی ترین اس شراکت داری سے مکمل طور پر دستبردار ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطان کی پہلے ملکیت عالمگیر ترین اور علی ترین کے پاس مشترکہ طور پر تھی، علی ترین حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کے بیٹے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>