ترک اداکارہ ایسرا بِلگچ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسڈر مقرر، کب جلوہ گر ہوں گی؟

ترک اداکارہ ایسرا بِلگچ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسڈر مقرر، آفیشل ترانے میں بھی حلیمہ سلطان جلوہ گر

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ ایسرا بِلگچ نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں پشاور زلمی کی فرنچائز کو بطور برانڈ ایمبسڈر جوائن کر لیا ہے۔ وہ پی ایس ایل6 میں پشاور زلمی کو سپورٹ کرتی نظر آئیں گی۔

پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک اداکارہ کو پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسرا بِلگچ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کے فینز کو یہ بھی خوشخبری سنائی تھی پی ایس ایل 6 کیلئے پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ بھی جاری کیا جائے گا جس میں تمام برانڈ ایمبسڈر جلوہ گر ہوں گے۔

اب پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر اسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اس آفیشل ترانے میں ایسرا بِلگچ کے علاوہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ودیگر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

  • یہ جاوید آفریدی بھی ایک نمبر کا ٹرکی یے۔۔۔ اب اس عورت کو کرکٹ کا کیا علم؟ بس ایوی پرائی شادی میں ڈانس کرنے والی قوم۔۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >