پی ایس ایل سیزن6، لاہور قلندرز کیلئے ابرار الحق کے پرجوش ترانے کے چرچے

پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) سیزن 6 کیلئے لاہور قلندرز کی جانب سے بھی نیا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا۔ اس بار لاہور قلندرز کیلئے یہ ترانہ معروف پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے گایا ہے۔

لاہور قلندرز کے اس ترانے کے بول بہت ہی پر جوش ہیں جسے سن کر سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ سب سے بہترین ترانہ ہے جو کہ کھیل سے جڑا ہے اور اس کے الفاظ بہت جذبہ دینے والے ہیں۔

اس آفیشل ترانے کا نام ہے "بول قلندر ،بول قلندر بول قلندر پاکستان” اس میں گزشتہ ہونے والے پی ایس ایل مقابلوں سے بہترین اور یادگار مناظر شامل کیے گئے ہیں جو کہ دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کرتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >