پی ایس ایل 6:قومی و ترکش ستاروں سے سجا پشاور زلمی کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا گیا
پاکستان سوپر لیگ سیزن 6 کی فرنچائز پشاور زلمی کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا گیا ہے، پشاور زلمی کے آفیشل گانے "کنگڈم” میں پاکستان کی سپر سٹار اداکارہ ہانیہ عامر اور ماہرہ خان کے ساتھ ساتھ ترک ڈرامہ سیریل "ارطغرل غازی ” میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلگیج بھی جلوہ گر ہے۔
پاکستان سوپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے ترانے کی مختصر ویڈیو پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کرتے ہوئے گانے کی ریلیز کی خوشخبری مداحوں کو سنائی گئی ہے، جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کے ترانے کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے "کنگڈم”، "ماہرہ خان”، "خان عامر” اور "اسرا بلگیج” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔
ZALMI OFFICIAL ANTHEM 2021
FURTHER LINK: https://t.co/0yVT4Z0Lco #ZKINGDOM #MahiraEsraHania pic.twitter.com/vsy4daEigw
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 20, 2021
تقریبا ساڑھے تین منٹ کے گانے کو زلمی ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ پر ریلیز کیا گیا ہے، جسے چند ہی گھنٹوں میں اب تک پچیس ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، اس کے علاوہ زلمی کی ویڈیو میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز وہاب ریاض، امام الحق اور شعیب ملک کو بھی دکھایا گیا ہے۔
پشاور زلمی کے ترانے ’’کنگڈم‘‘ کی ہدایات حسن داور نے، سینیمیٹو گرافی عامر مغل نے کی ہے اور ٹین ایٹی فلمز نے اس گانے کو پروڈیوس کیا ہے، جس میں اسرا بلگیج والا حصہ پاکستان میں نہیں بلکہ ترکی میں شوٹ کیا گیا ہے، جس کی لائن پروڈکشن جی ای میڈیا ترکی نے کی ہے۔
اس کے علاوہ پشاورزلمی کے ترانے کا میوزک عبداللہ صدیقی نے ترتیب دیتے ہوئے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے، اس کے علاوہ گانے میں عبداللہ صدیقی کا ساتھ التمس سیور نے بھی دیا ہے، جسے پشاور زلمی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی کی جانب سے ترک اداکارہ اسرا بلگیج کے برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے حوالے سے مداحوں میں کافی سسپینس رکھا تھا، تاہم گزشتہ روز انہوں نے تمام پاکستانیوں کو اسرا بلگیچ کے پاکستان سپر لیگ 2021 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی خوشخبری سنا دی ہے۔
Bhola wala zabardast hai this one for mommy dady lol hahahahah 😂😂🤣🤣