کرس گیل  نے گوگلی چیلنج کے نام سے نیا ڈانس متعارف کروادیا

کرس گیل  نے گوگلی چیلنج کے نام سے نیا ڈانس متعارف کروادیا

پاکستان سپر لیگ  میں شامل ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے "گوگلی چیلنج ” کے نام سے نیا ٹرینڈ متعارف کروادیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان سپر لیگ آفیشل ہینڈل کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین کرس گیل کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ پی ایس ایل کے نئے ٹرینڈ "گوگلی چیلنج” پر اپنے انداز میں ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ نے عوام کو  "گوگلی چیلنج” کا حصہ بننے کی ترغیب دی اور لکھا کہ کرس گیل کے ساتھ اس چیلنج کا حصہ بنیں۔

بعدازاں لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران کوئٹہ کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے کرس گیل نے ایک بار پھر کمنٹیٹر رمیز راجہ کی فرمائش پر گگلی گگلی گانا بھی گنگنایا اور  ڈانس بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے مقابلے کراچی میں جاری ہیں،  آج ہونےو الے میچ میں  کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 179 رنز کا ہدف دیا جسے لاہور قلندرز نے فخر زمان اور محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >