پی ایس ایل،حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پی ایس ایل6 (پاکستان سپر لیگ سیزن 6) جہاں کرکٹ کے دیوانوں کیلئے خوشی کی لہر لایا ہے وہیں یہ ٹورنامنٹ باقی لوگوں کے بھی چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کا باعث بن رہا ہے۔
کراچی میں ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے میچ میں دو کھلاڑیوں حارث رؤف اور محمد حسنین کی آپس میں کی جانے والی شرارت کی ویڈیو پر شائقین کرکٹ بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی اننگز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایک خاتون صحافی حارث رؤف سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بولر محمد حسنین بھی وہاں پہنچ گئے اور حارث کے عقب میں کھڑے ہو گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کیخلاف کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔
The fiery pace of Haris Rauf kept Lahore in it through Quetta's assault. #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #QGvLQ pic.twitter.com/84dskO86D0
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2021
دونوں کھلاڑیوں کی اس شرارت کی ویڈیو پی ایس ایل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اور کیپشن دیا گیا کہ جب آپر پرنسپل کے کمرے میں ہو اور آپ کے دوست آپ کو پھر بھی تنگ کریں، شائقین کرکٹ بھی اس سے خوب محظوظ ہوئے۔
When you get called at the principal’s office but your friends keep teasing you from the window 😜#MatchDikhao l #HBLPSL6 I #QGvLQ l @HarisRauf14 pic.twitter.com/9YrHFtgKqN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2021
ملک شجاعت نامی صارف نے اس پر کہا کہ دوست اور غیرت دو الگ چیزیں ہیں۔
"Dost" aur "Gairat" do alag alag cheezain hain.#LQvQG #QGvLQ
— Malik Shoujaat🇵🇰 (@Malok_Shoujaat) February 22, 2021