حفیظ اور سرفراز میں تکرار ، سرفراز نے حفیظ سے ہاتھ نہیں ملایا ؟ آخر ہوا کیا تھا ؟

قومی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتان کے درمیان جنگ تھم نہ سکی,محمد حفیظ اور سرفراز احمد کی رنجشیں پی ایس ایل کے میدان میں بھی عیاں ہوگئیں,لاہور قلندرز کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد سامنے آنے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تبصرے جاری ہیں ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے اختتام کے بعد جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے مصافحہ کررہے تھے،تب سرفراز احمد کھلاڑیوں کی جانب آئے اور انہوں نے لاہور قلندرز کے محمد حفیظ سے مصافحہ نہ کیا۔

ویڈیو پر ملے جلے تاثرات سامنے آنے لگے, ایک طرف سرفراز احمد پر تنقید کی جارہی ہے تو کچھ شائقین کرکٹ کا موقف ہے کہ اس معاملے کو جان بوجھ کر ایک تنازعے کی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ ویڈیو میں دیکھ کر لگتا ہے کہ محمد حفیظ اور سرفراز احمد ایک دوسرے کو دیکھ ہی نہیں پائے، اسی لیے وہ مصافحہ نہ کر سکے۔

جبکہ جب تمام کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کر لیا، تو اس کے بعد میدان سے باہر جاتے ہوئے سرفراز احمد نے محمد حفیظ کو عزت دینے کی کوشش کی اور انہیں میدان سے باہر جاتے ہوئے کھلاڑیوں کو لیڈ کرنے کا کہا۔

پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل کے تیسرے روز 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے فخر زمان اور محمد حفیظ کی شاندار بلے بازی کے باعث کوئٹہ کی ٹیم کو باآسانی ہرادیا۔

فخر زمان نے 82 , محمد حفیظ نے 73 رنز کی شاندار اور ناقابل شکست اننگ کھیلی, فتح کے بعد لاہور قلندرز پوائنٹ ٹیبل پر پہلے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سب سے آخری نمبر پر چلی گئی, لاہور قلندرز نے اب تک کھیلے گئے اپنے دونوں میچز میں فتح حاصل کی ہے۔

  • Sarfraz is a typical Karachi lad, under confident, jealous, small hearted, always trying to find conspiracies against himself…. Worst captain ever, total useless, no good batsman, and keeper of average skills…. with Rizwan performing world class and Rohail Nazir as a backup, there is no place for Sarfraz anymore. To be honest, he is not even good enough to be in starting 11 of Quetta.

  • Now seeing Rizwan he tried to open the innings, that was funny, in just one innings he found that he can’t play seamers, even if it is dew, then came at 4 and made a 33 ball 40. I mean 33 ball 40 is not even a good ODI strike rate these days.. Finally he tried to be proactive in Captaincy, but in the end he seemed like a psycho… come on Sarfraz, you lost it, you were lucky that you played this much, now do not try to be a Rizwan, these things come naturally to someone….


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >