کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے میچ کے دوران غصے میں آنے کی وجہ کیا تھی؟

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں، تاہم  لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد شدید غصے میں نظر آئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے پہلے بھی یہ بات مشہور ہے کہ وہ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں میدان میں ہیں ڈانٹ ڈپٹ دیا کرتے ہیں، ایسا ہی انھوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کراچی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران کیا۔

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کھیلتے ہوئے ملنے والا ٹارگٹ فخر زمان اور حفیظ  کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آسانی سے 19ویں اوور میں پورا کر لیا، اسی دوران سرفراز احمد باؤلرز کی کارکردگی پر شدید غصے میں نظر آئے جن کا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے کوچ معین خان کو آنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سرفراز احمد کو میچ کے بعد گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے محمد حفیظ سے ہاتھ ملائے بغیر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم بعد میں انہوں نے مثبت رویے کا اظہار کرتے ہوئے محمد حفیظ کو خوشگوار انداز میں آگے چلنے کا کہا جس پر محمد حفیظ نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

  • Ghatya player, ghatya soch aur typical galli mohalay wali approach… pata nahi itny arsa Pakistan ka kaptan kis silsilay mayn bana raha…
    ab issay aag lagi hoi hay k Rizwan aur uskay baad doosray keeper tayyar horehay hayn.. iss say Rizwan ki kamyabi hazam nhi horehi…. jealous…

  • LOL is ko Hafizfobia ke saath saath Rizwanfobia b howa hai…. jealousy & last twitter fight with Hafeez makes him irritated on his bowlers…. why quetta still keep him as captain a typical Pakistani approach of street cricket shown from PSL teams.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >