پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز کے ترانے نے آتے ہی دھوم مچا دی

پاکستان سوپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کو شروع ہوئے تقریباً ایک ہفتہ ہونے کو ہے اور لیگ میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ لیگ کی فرنچائزز کی جانب سے آفیشل ترانوں کی ریلیز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستان سوپر لیگ کی دیگر فرنچائز کی طرح ملتان سلطانز نے بھی اپنا آفیشل ترانہ "تک میڈا سوہنا” ریلیز کردیا ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے، جس کے ریلیز ہونے سے لے کر اب تک یوٹیوب پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور ملتان سلطانز کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ملتان سلطانز کا "تک میڈا سوہنا” سرائیکی و سیب کے تمام تر روایتی انداز میں گایا گیا ہے اور پی ایس ایل کی دیگر ٹیموں کے ترانوں کے مقابلے میں خاصا دم دار لگ رہا ہے، ملتان سلطانز کے ترانے میں قرۃالعین بلوچ اور سوچ بینڈ کے عدنان دھول نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

"تک میڈا سوہنا” کا میوزک زلفی نے ترتیب دیا ہے اور اس گانے کی ڈائریکشنز عمر بٹ نے دی ہیں جبکہ اس کے بول عاصم رضا نے لکھے ہیں، جس کو قرۃالعین اور عدنان دھول نے گا کر چار چاند لگا دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی ملتان سلطانز کے مداح ترانے کو پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرہ کر رہے ہیں۔

یوٹیوب پر گانے کی میوزک ویڈیو کے ساتھ دی جانے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال ملتان سلطانز اولیاء کے شہر اور لوگوں کا جشن منا رہے ہیں، ویڈیو میں ملتان ، جنوبی پنجاب اور پاکستان کے عوام کی انفرادیت دکھائی گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >