ڈیل سٹین نے بالوں پر تبصرہ کرنے والے کمنٹیٹر کو کھری کھری سنا دیں

"اپنےکام سے کام رکھو" ڈیل سٹین کا بالوں پر تبصرہ کرنے والے کمنٹیٹر کو جواب

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے سائمن ڈول اور ڈیوڈ گوور کو میچ کے دوران اپنے بالوں کا مذاق بنانے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "اپنے کام سے کام رکھو”

فاسٹ باولز ڈیل سٹین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹر کے تبصرے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اگر آپ کا کام کھیل کے بارے میں بات کرنا ہے ، تو وہ کریں”

ڈیل سٹین کا ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ "لیکن اگر آپ اس ایئر ٹائم کا استعمال کسی کو بھی ، ان کے وزن ، جنسی انتخاب ، نسلی پس منظر ، طرز زندگی ، وغیرہ یہاں تک کہ کسی کے بالوں پر تبصرہ کرنے کے لیے کرتے ہیں تو یہ غلط ہے، لیکن بطور انسان میں آپ کے لئے وقت نہیں نکال سکتا”

واضح رہے کہ ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں سائمن ڈول اور ڈیوڈ گوور کو اسٹین کے نئے ہئیر سٹائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے، حس میں ڈول نے کہا تھا کہ "اسٹین ان بالوں کے ساتھ مڈ-لائف بحرانوں کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے خاموش ہوتے ہی ڈیوڈ گرور نے کہا کہ "یہ لاک ڈاون ہئیر” ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>