لاہور قلندرز کے ترانے کی ویڈیو ریلیز، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کی بھرمار

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے چھٹے سیزن کیلئے اپنے ترانے کی ویڈیو ریلیز کردی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے ترانے کی ویڈیو میں لاہور کے تمام کھلاڑیوں کو ڈانس کرتے اور بھنگڑا ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے، لاہور کے رنگوں سے بھرپور ابرار الحق کے پنجابی ٹچ میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے کی ویڈیو میں کھلاڑیوں کے ڈانس نے چار چاند لگادیئے ہیں۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تبصرے شروع کردیئے، کچھ صارفین نے اسے لاہور کی ثقافت کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے خوب سراہا جبکہ کچھ لوگوں نے کھلاڑیوں کے ڈانس پر طنز و مزاح کے تیر بھی چلائے۔

ایک صارف نے لکھا کہ غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک بھگڑا کرتے ہوئے۔

محمد علی نے لکھا کہ کھلاڑی اس ویڈیو میں مزہ کرتے نظر آرہے ہیں ، ویڈیو اور دلبر کی ٹنڈ کمال ہے۔


ایک اور صارف نے مشہور سوشل میڈیا ٹرینڈ "پاوری ہورہی ہے” کو اس ویڈیو سے جوڑتے ہوئے کہا واہ جی واہ پاوری ہورہی ہے۔


اویس نامی ایک صارف نے کہا کہ "یہ کھلاڑی ہیں یا شادیوں کے ڈانسرز”۔


اقصاء نامی ایک صارف نے کارٹون کاویڈیو کے بعد ٹوتھ پیسٹ آنکھوں پر لگانے کی ویڈیو پوسٹ کرکے مذاق اڑایا۔

ملنگ نامی ایک صاحب نے کہا کہ لگتا ہے رانا فواد نے ٹیم پر مزید پیسے خرچ کرنے سے انکار کردیا ہے اسی لیے انہوں نے کم بجٹ میں ایک ویڈیو بناڈالی ہے۔


قلندرز کے نام سے بنائے گئے ایک ہینڈل سے گانے کے 2 سکرین شاٹس شیئر کیے گئے او ر لکھا گیا کہ آپ سب لوگ مزے لے رہے ہیں اور یہ اسی لیے ہے یہاں سب اچھا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >