کرس گیل کے ‘ گگلی چیلنج ‘ پر فلم اسٹار ماہرہ خان کا بھی خوبصورت انداز، ویڈیو وائرل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ بننے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کی کی جانب سے ساتھی کھلاڑیوں اور پاکستانیوں کے لیے گگلی چیلنج متعارف کرایا گیا تھا جس پر اب پاکستانی فلم اسٹار ماہرہ خان نے بھی اپنے خوبصورت انداز میں ویڈیو بنا دی ہے۔

کرس گیل کی جانب سے جب یہ چیلنج پیش کیا گیا تو اس پر پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی، افغانستان کے راشد خان سمیت کئی پاکستانیوں نے اس چیلنج کا حصہ بنتے ہوئے بہت عمدہ ویڈیوز بنائی تھیں، ان میں سے حسن علی کے گگلی ڈانس کی ویڈیو بہت مشہور ہوئی تھی۔

پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم اسٹار ماہرہہ خان کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کرس گیل کے گُگلی چیلنج کے مشہور انداز میں ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ماہرہہ خان کی یہ ویڈیو بہت مقبول ہو رہی ہے اور اسے اب تک 4 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دیکھا اور پسند کیا جا چکا ہے۔

اس چیلنج کو متعارف کرانے والے کرس گیل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے جنہیں کسی اہم قومی ذمہ داری کے باعث واپس جانا پڑا ہے تاہم ان کا روانگی سے قبل کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ پورا سیزن 6 کھیل سکتے۔

اس چیلنج میں کھلاڑی میں بھی خوب حصہ لے رہے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >