میدان میں باؤلرز کے چھکے چھڑانے والے ڈیوڈ ویزے شلوار چیلنج پورا کرنے میں ناکام
پاکستان سوپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں چھکوں اور چوکوں کی برسات کے ساتھ ساتھ کرکٹ فینز کے لیے انٹرٹینمنٹ سے بھر پور غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مختلف چیلنجز کا سلسلہ جاری ہے، جس کو پورا کرتے ہوئے نہ صرف غیر ملکی کھلاڑی خود محظوظ ہو رہے ہیں بلکہ کرکٹ فینز کو بھی خوب محظوظ کر رہے ہیں۔
پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کا "گگلی چیلنج” کے بعد اب "شلوار چیلنج” بھی خوب مقبول جا رہا ہے، جس کو پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل نے پورا کیا اور اب اس کے بعد لاہور قلندرز کے کھلاڑی ڈیوڈ ویزے کو بھی یہی چیلنج کرنے کے لیے دیا گیا۔
بعد ازاں پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی ڈیوڈ ویزے کو "شلوار چیلنج” پورا کرنے کے لیے دیا جاتا ہے، جس کو وہ قبول کرتے ہوئے شلوار پہننے کی کوشش کرتے ہیں۔
David Wiese can chase down any target, but can he tackle a shalwar? Watch him try to wear one in our #ShalwarChallenge
Full video: https://t.co/LmQZh1HcB7 #HBLPSL6 I #MatchDikhao l @David_Wiese pic.twitter.com/31jGqduBpL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 1, 2021
ٹوئٹر پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ ویزے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے جیسے ہی شلوار کی تہہ کو کھولتے ہیں اور کھولتے ہیں وہ حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "یہ کیا ہے؟” جس کے بعد شلوار پہننے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس میں ازار بند ڈالنا بھول جاتے ہیں۔
ڈیوڈ ویزے کو جیسے ہی احساس ہوتا ہے کہ انہوں نے شلوار کو باندھنے کے لیے ازار بند نہیں ڈالا تو وہ شلوار کو اتار کر شلوار میں ازار بند ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں سمجھ نہیں آتی تو اس کو کس طرح سے ڈالنا ہے اور ایسا کرتے ہوئے انہیں دو منٹ سے زائد کا وقت لگ جاتا ہے لیکن وہ ناکام رہتے ہیں۔
کامیابی حاصل نہ ہونے پر لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے شلوار چیلنج پورا کرنے میں ڈیوڈ ویزے کی مدد کی۔
Universe Boss takes on the Shalwar Challenge!
Watch to find out how fast Chris Gayle can prep a traditional shalwar. @henrygayle
Watch the full video here: https://t.co/MFrW0EBUhX#HBLPSL6 #MatchDikhao #HBLPSLShalwarChallenge pic.twitter.com/LTVmGoAncv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2021
خیال رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کو بھی یہی چیلنج دیا گیا تھا جس کو پورا کرنے میں ان کو دو منٹ کا وقت لگتا ہے لیکن وہ چیلنج پورا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، کرس گیل چیلنج پورا کرتے ہوئے کافی خوشگوار انداز میں دیکھائی دیتے ہیں۔