اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کورونا  ٹیسٹ مثبت،آج ہونے والا میچ ملتوی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کورونا  ٹیسٹ مثبت،آج ہونے والا میچ ملتوی

پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آج ہونے والا اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا میچ ملتوی ہوگیا ہے۔

ٹویٹر پر پی سی بی کے آفیشل ہینڈل پر جاری کردہ  بیان میں بتایا گیا ہے کہ آج ہونےو الے میچ کی ایک ٹیم اسلام آباد یو نائیٹڈ کے کھلاڑی  فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا  ہےجس کے بعد دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق  کھلاڑی کو دو روز قبل کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں تھیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا تھا، کھلاڑی کے باقی ساتھیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں ۔

پی ایس ایل نے پہلے آج ہونے والے میچ کے وقت کو  تبدیل کیا بعد  میں اسے کل تک کیلئے منسوخ  کردیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ اقدام دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے تحفظ کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے آسٹریلیوی کھلاڑی فواد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے باقی تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کروائے جاچکے ہیں جو کہ منفی ہیں، ہم فواد کیلئے فوری صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>