عمران طاہر کا اپنے محسن اور مرحوم دوست کو خراج تحسین،دل جیت لیے

جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر جو پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ تھے انہوں نے گذشتہ روز پی ایس ایل 6 کے 14ویں میچ میں اپنے دوست اور محسن سابق بولر طاہر مغل کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا.

عمران طاہر کی اس غیر معمولی حرکت نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ہیں۔ کل کوئٹہ کے خلاف وکٹ حاصل کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے جرسی اتار کر جشن منایا، جس پر لکھا تھا کہ "مجھے ہر چیز سکھانے کیلئے شکریہ برادر، میں آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کروں گا، اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔شکریہ”

اس میچ کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ اس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو22 رنز شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی اور کوئٹہ کی کامیابی کے ساتھ ٹاس جیت کر میچ جیتنے کی روایت بھی ٹوٹ گئی۔

لیگ اسپنر عمران طاہر نے طاہر مغل سے متعلق بتایا کہ میراکیریئر بنانےمیں ان کا اہم کردار رہا ہے. یاد رہے کہ طاہر مغل پاکستان کی تاریخ کے ان چند بولرز میں شامل تھے جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 500 سے زائد وکٹیں حاصل کیں.

سابق بولر طاہرمغل دو ماہ قبل کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>