پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کے متبادل کا فیصلہ ہوگیا

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کے متبادل کا فیصلہ ہوگیا

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے بقیہ میچز کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑیوں کیلئے ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے ری پلیسمنٹ ڈرافٹنگ منعقد ہوئی جس میں بقیہ میچز کیلئے عدم دستیاب کھلاڑیوں کے متبادل نام فائنل کیے گئے۔

کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں سے سری لنکن کھلاڑی تیساراپریرا، ملتان سلطان نے جارج لنڈے ، لاہور قلندرز نے پلاٹینئم کیٹیگری میں سے بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن کو پک کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کے متبادل کا فیصلہ ہوگیا

کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کو اپنی ٹیموں کا حصہ بنایا ہے جبکہ ملتان سلطان نے بنگلہ دیشی محمود اللہ کو پک کیا ہے۔

لاہور قلندرز نےآسٹریلوی کھلاڑی جیمز فولکنر، جوبرسن اور کیلم فروگوسن کو چنا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈین ہارڈ ہٹر آندرے رسل کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کیے گئے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کراچی میں یکم جون سے شروع ہورہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>