یہ پی ایس ایل کا آخری ایڈیشن بھی ہو سکتا ہے،راشد لطیف نے ایسا کیوں کہا؟

یہ پی ایس ایل کا آخری ایڈیشن بھی ہو سکتا ہے،راشد لطیف نے ایسا کیوں کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے آخری ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا، انہوں نے کہا کہ باقی رہ جانے والے میچز نہ کروائے گئے تو یہ آخری لیگ بھی ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میچ یو اے ای یا پاکستان میں نہ کروائے گئے تو خدانخواستہ یہ آخری لیگ بھی ہو سکتی ہے۔

سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ پی سی بی دانشمندی کا ثبوت دیتی اور ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کروایا جاتا تو یہ جلد مکمل ہو جاتا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کے باقی رہ جانے والے میچز ابو ظبی اور دبئی میں کروانے کے لیے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر رکھا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے میچز یو اے ای میں ہونے یا نہ ہونے کی اجازت سے متعلق فیصلہ جلد متوقع ہے۔

  • چول انسان پتا نہیں دنیا بھی باقی رہنی کہ نہیں تجھے لیگ کی سوجھ رہی ہے۔ آی پی ایل اس سے ہزار گنا بڑی لیگ ہے اسے بھی ادھورا ختم کرنا پڑا کیونکہ دنیا کے حالات ہی بہت خراب ہوچکے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >