پاکستانی کرکٹ فینز کیلئے بری خبر،پی سی بی نے پی ایس ایل کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 6 کے باقی میچز غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بناء پر پی ایس ایل کے باقی کھیلے جانے والے 20 میچوں کو جوکہ ابو ظہبی میں شیڈول تھے غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کر دیا گیاہے۔ میچوں کے ملتوی ہونے کی وجہ پی ایس ایل کے لئے متحدہ عرب امارات حکومت کی طرف سے کرونا ویکسینیشن کی چھوٹ نہ ملنا ہے۔

کراچی میں بقیہ میچز کروانے کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہےکہ این سی او سی نے پی سی بی کو عید تک انتظار کرنے کا کہا تھا جب کہ فرنچائزز یو اے ای کا آپشن استعمال کرنا چاہ رہی تھیں۔ جبکہ این سی او سی ایونٹ ان کو این او سی دینے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے کراچی کا آپشن تقریباً ختم ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل پلئیرز کی پاکستان سے شیڈولڈ روانگی پہلے ہی ملتوی ہوگئی ہے اور انتظامیہ کی طرف سے ٹیموں اور کھلاڑیوں کو نصیحتیں دی گئی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو موصول پیغام میں کہا گیا کہ شیڈول کے مطابق 22 مئی کو روانگی نہیں ہوگی، کھلاڑی فی الحال قرنطینہ کے لیئے ہوٹل چیک ان کریں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >