وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان سپر لیگ 6 کومنسوخ ہونے سے بچالیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے پاکستان سپر لیگ 6  کومنسوخ ہونے سے بچالیا

ابوظبی کی اعلیٰ حکومتی شخصیات سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے رابطے نے مسائل حل کرا دیے اور پی ایس ایل 6 کو منسوخی سے بچالیا۔

کراچی کے ہوٹل میں بائیو ببل کے باوجودد کھلاڑویوں میں میں کورونا پھیلنے پر ایونٹ کو روکنا پڑا تھا،لیکن جیسے ہی یکم جون سے بقیہ میچز کرانے کا فیصلہ ہوا تو ملک میں دوبارہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھ گیا۔

اس کے بعد فرنچائز مالکان نے تجویز پیش کی کہ ایونٹ کو یو اے ای منتقل کردیا جائے جس پر پی سی بی نے حامی بھر لی۔ لیکن وہاں اجازت ملنے میں تاخیر ہونے پر دوبارہ پی ایس ایل 6 ملتوی ہوتا ہوا دکھائی دیا۔ لیکن حکومتی سطح پر رابطے نے اجازت دلائی۔ ویزے ملنے میں بھی تاخیر ہوئی، جس کی وجہ سے ٹیموں کی ابوظہبی روانگی موخر کرنا پڑی۔

گزشتہ روز لاہور اور کراچی سے چارٹرڈ فلائٹس پر سکواڈز یو اے ای پہنچ گئے، لیکن بھارت اور جنوبی افریقہ سے آنے والی چارٹرڈ فلائٹس کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔

فرنچائزز کے ساتھ میٹنگ میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ بعض اونرز نے ایونٹ کو پھر ملتوی کرنے کی تجویز دے دی، مگر پی سی بی نے ٹیموں کو بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے براڈکاسٹ کریو کسی اور ملک سے بلانے کا ارادہ کر لیا تھا ،لیکن اس وقت حکومت پاکستان مدد کو آئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک زوم میٹنگ میں بورڈ نے فرنچائز اونرز کو مسائل حل ہونے کی نوید سنا دی اور بتایا  کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلیٰ اماراتی شخصیات سے رابطہ کر کے جنوبی افریقہ اور بھارت سے آنے والی فلائٹس کو لینڈنگ کی اجازت دلا دی۔

جنوبی افریقہ سے فاف ڈوپلیسی سمیت پروٹیز کرکٹرز اور براڈ کاسٹ کریو  یو اے ای آئیں گے،لیکن دونوں فلائٹس ابوظبی کے علاوہ کسی دوسرے شہر میں لینڈ کریں گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت 25 کرکٹرز و آفیشلز کو بھی جلد ویزے جاری کر دیے جائیں گے، جس کے بعد یہ سب چارٹرڈ فلائٹ سے ابوظہبی جائیں گے۔

فرنچائز اونرز کو بتایا گیا ہے کہ اماراتی حکومت نے پی ایس ایل ابوظبی میں کرانے کی اجازت دی ہے لہذا اسے دبئی یا شارجہ منتقل نہیں کیا جا سکتا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >