پی ایس ایل 6،سرفراز احمد ابوظہبی جانے سے روکے جانے پر پی سی بی پر برہم

پی ایس ایل 6،سرفراز احمد ابوظہبی جانے سے روکے جانے پر پی سی بی پر برہم

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد سمیت 10 افراد کو ابوظہبی کے لئے روانہ ہونے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں کو ائیرپورٹ پر روک دیا گیا جبکہ محمد حسنین سمیت 5 دیگر افراد  روانہ ہوگئے۔

گذشتہ رات ابوظہبی روانگی سے پہلے پی سی بی کے متعلقہ عہدیداروں نے سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں کو سفری دستاویزات مکمل ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی مگر تکنیکی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو روک دیا گیا۔ بعدازاں ، نوجوان باؤلر محمد حسنین سمیت پانچ افراد کو دوحہ جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے کی اجازت دی گئی ، لیکن سرفراز احمد کو ائیرپورٹ سےواپس بھیج دیا گیا۔

 

سفر سے روکے جانے پر سرفراز احمد پی سی بی پر برس پڑے کیوں کہ وہ پچھلے سات دن سے قرنطینہ میں تھے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ وہ اب ایونٹ کھیلنے  نہیں جائیں گے اس لیے انہیں گھر جانے دیا جائے مگر پی سی بی حکام نے انہیں منا کر دوبارہ ہوٹل بھیج دیا۔ معاملے کی سنجیدگی کے باعث فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کرنے سے باز رہنے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب روانگی کے ارادے سے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے والے تمام 10 افراد بھی سفر نہیں کرسکے۔

فرنچائز نے ملکی وقار کی خاطر کسی بھی احتجاج کرنے سے پرہیز کیا لیکن اس واقعے کو پی سی بی حکام کی نا اہلی قرار دے دیا۔ کرکٹ کےحلقوں نے پی سی بی کے حکام کو ان مسلسل کوتاہیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ کرکٹ حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کی شناخت کی جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری طرف ، پی سی بی نے ایک بار پھر ابوظہبی اسپورٹس کونسل سے رجوع کرلیا اور سرفراز اور 10 دیگر افراد کی متحدہ عرب امارات  جلد روانگی کے متبادل آپشنز پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >