سرفراز احمد یا سکول کے طالب علم؟سابق کپتان کی تصویر پر دلچسپ تبصرے

سرفراز احمد یا سکول کے طالب علم؟ ماجرا کیا ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ایک تازہ ترین تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کٹ اور اپنے سامان کے ہمراہ نظر آرہے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جاری کردہ تصویر میں سرفراز احمد ایک سفری بیگ اپنی پشت پر پہنے ہوئے اور دوسرے کو گھسیٹتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ایک بچوں کے اسکول بیگ جیسا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بیگ انہوں نے اپنے سینے پر پہن رکھا تھا۔

اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں اسکول جانے والے بچوں سے مماثلت دینا شروع کردی کہ آج کل اسکول جانے والے بچوں کے بیگ بھی ایسے ہی بھاری بھرکم ہوتے ہیں۔

صارفین کا کہنا تھا کہ آج کل نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کا یہ حال ہوتا ہے۔

بابرعلی نامی ایک صارف نے سرفراز کو بالی ووڈ فلم "کولی نمبر 1” قرار دیدیا۔

ایک اور صارف نے اتنے سامان پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا کپتان کو پوری ٹیم کا لگیج دیدیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز آج سے متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں شروع ہونے جارہے ہیں جس میں شرکت کیلئے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی یو اے ای پہنچ چکے ہیں، سرفراز احمد بھی آج یو اے ای میں اپنا قرنطینہ ختم کرکے پریکٹس سیشنز کا حصہ بن گئے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>