سرفراز اور شاہین آفریدی کے درمیان گرما گرمی،شائقین تقسیم ؟ تبصرے

پی ایس ایل سکس میں کھلاڑی جوش میں ہوش کھونے لگے، کوئٹہ لاہور میچ میں باؤنسر کے بعد سرفرازاحمد اور شاہین آفریدی آپس میں الجھ پڑے، ویڈیو وائرل ہوگئی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی نے سرفراز احمد کو باؤنسر مارا،جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے19ویں اوور میں باؤنسر مارا تو گیند سابق کپتان کے ہیلمٹ پر لگی تھی،جس سے سرفراز احمد کو غصہ آگیا،پھر دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر جملے بھی کسے۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان معاملہ ختم کرنے کیلئے محمد حفیظ بیچ میں آئے، لیکن دونوں کا غصہ ٹھنڈا ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا،فیلڈ میں موجود کھلاڑیوں اور امپائرز نے معاملہ ختم کروایا۔اننگز ختم ہونے پر لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر بھی سابق کپتان سے بات کرتے نظرآئے،جیمز فالکنر امپائرز کے ساتھ بات کرنے لگے تو ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پاس آگئے،معاملے کے بعد انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے میدان میں ہونے والے واقعہ کو کھیل کا حصہ قرار دیدیا۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ اظہار خیال کررہے ہیں،کچھ صارفین سرفراز احمد کی تو کچھ شاہین شاہ آفریدی کی حمایت کررہے ہیں،صدام فیاض نے لکھا کہ شاہین کو سابق کپتان کا احترام کرنا چاہئے تھا،سرفراز نے کئی کامیابیاں حاصل کیں، وہ بہترین کپتان رہے۔

شاہد ہاشمی نے لکھا کہ شاہین کو سرفراز کو احترام کرنا چاہئے تھا،سرفراز ان کے پہلے کپتان رہ چکے ہیں،اور ان کے ساتھ بد سلوکی کرنا اچھی بات نہیں۔

ہاشم صدیقی نے لکھا کہ سابق کپتان ہے تو کیا ہوا سلو فل ٹاس بال کروائیں اور کہیں سکس مار دو۔

دیگر صارفین بھی اس طرح دونوں کھلاڑیوں کی حمایت میں اظہار خیال کررہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >