کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ ریفری سے شاہین آفریدی کی شکایت کردی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ ریفری سے شاہین آفریدی کی شکایت کردی

گزشتہ رات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ میں   گرماگرمی کے بعد کوئٹہ نے میچ ریفری سے شاہین شاہ آفریدی کی شکایت کردی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے مقابلے زور و شور سے جاری ہیں، گزشتہ رات  ہونے والے میچ میں مخالف ٹیموں کے کھلاڑیوں میں  گرما گرمی ہوگئی۔

ہوا کچھ یوں کہ لاہور قلندرز کے  شاہین  شاہ آفریدی نے باؤلنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو باؤنسر مارا جو سیدھا جاکر سرفراز کے ہیلمٹ پر لگا، سرفراز نے ہاتھ  سے  شاہین آفریدی کو جوش قابو میں رکھ کر ٹھنڈا رہنے کا اشارہ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے اس اشارے پر جواب دیا اور پھر دونوں کھلاڑیوں میں چند ایک جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات ختم ہوگئی، مگر تھوڑی دیر بعد  جب لاہور قلندر کے حارث رؤف باؤلنگ کررہے تھے اس دوران شاہین شاہ آفریدی نے انہیں بیٹسمین کو باؤنسر مارنے کا مشورہ دیا، ان کی یہ بات اتنی اونچی آواز میں تھی کہ بیٹسمین سمیت تمام کھلاڑیوں نے سنی۔

میچ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ ریفری سے شاہین آفریدی کی شکایت کردی اور موقف اپنایا کہ کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق  دوران میچ اگر کوئی کھلاڑی اونچی آواز میں باؤلر کو اکسانے کی کوشش کرتا ہے تو  اس پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ رات ہونے والے اس میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور  قلندرز کو 18 رنز سے ہرادیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >