پی ایس ایل سیزن7 کا آغاز کب سے ہو گا؟ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

پی ایس ایل سیزن7 کا آغاز کب سے ہو گا؟ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا 25جنوری سے آغاز کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فرنچائزز کی جانب سے پی ایس ایل 7 کو جنوری 2022 کے اوائل میں شروع کرنے کی خبر گردش کر رہی تھی تاہم ایونٹ کی تاریخوں میں تبدیلی پر غور کیا جارہا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں سی ای او وسیم خان کی زیرصدارت پہ سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز کے مالکان اور دیگر نمائندوں سے ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں پی ایس ایل کے آغاز کے لئے 25 جنوری زیر غور آئی۔

اس موقع پر امارات کرکٹ بورڈ کی فرنچائز لیگ پر بھی تبادلہ خیال ہوا کیونکہ امارات کرکٹ بورڈ کی لیگ بھی جنوری ہو رہی ہے اور غیرملکی کھلاڑیوں کو پْرکشش معاوضوں پر بلائے جانے کا امکان ہے جس کی وجہ سے پی ایس ایل ایونٹ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

امارات اور پی ایس ایل ایونٹ کی تاریخون میں تصادم سے بچنے کے لیے پی سی بی کی جانب سے تاریخیں آگے بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے، پی سی بی کا کہنا ہے کہ اگر پی ایس ایل کا آغاز 25 تاریخ کو کیا جائے تو امارات لیگ اور پی ایس ایل کا شیڈول متصادم تو ہوگا مگر دن کم رہ جائیں گے، البتہ اس نئے شیڈول کے تحت پی ایس ایل ایونٹ میں  آسٹریلوی ایونٹ بیش لیگ سے فراغت پانے والے پلیئرز کی شرکت کا امکان بڑھ جائے گا جو کہ 15 دسمبر سے 28 جنوری تک جاری رہے گا۔

پی سی بی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرانے شیڈول کے مطابق کراچی میں پی ایس ایل7کاآغاز ہوتا،نیشنل اسٹیڈیم میں ابتدائی17 میچز کے بعد فائنل سمیت اتنے ہی مقابلے لاہور میں کرائے جاتے، ایونٹ 14 فروری تک ختم کرنے کا سوچا گیا تھا۔

البتہ اب نئے شیڈول پر اتفاق کی صورت میں پی ایس ایل سیزن 7 کا 24 فروری تک اختتام ہوجائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>