شکریہ پاکستان” افغانیوں کی میزبانی کرنے پر افغان وزیر برائے مہاجرین” پاکستان کے شکر گزار

40 سال تک افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر میں پاکستان کا بے حد مشکور ہوں ، افغان وزیر برائے مہاجرین کا اسلام آباد سمٹ سے خطاب

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقد رفیوجی سمٹ میں وزیر مہاجرین و وطن واپسی سید حسین عالم بلخی کا  خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی 40 سال سے میزبانی کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہو اور ان کی محفوظ و رضاکارانہ واپسی کے لئے ابھی بھی دونوں طرف سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

حسین عالم بلخی کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم اتنے لمبے عرصے تک پاکستان کی سخاوت اور ضرورت مند لوگوں کی میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جو کسی بھی ملک کے لیے بے حد مشکل کام ہے۔

افغان وزیر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ مہاجرین کی وطن واپسی کا منصوبہ پاکستان ، افغانستان ، ایران اور اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی مشاورت کے بعد تیار کیا جائے گا۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں افغان مہاجرین کی پرامن وطن واپسی کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا تاکہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی یقینی بنائی جاسکے ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد اس وقت رہائش پذیر ہے۔ جن کی پر امن وطن واپسی کے لیے مشاورت جاری ہے


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >