لاک ڈاؤن کے نتائج: شیکھر دھون کپڑے دھونے جبکہ بیگم حکم چلانے میں مصروف

لاک ڈاؤن کے نتائج: شیکھر دھون کپڑؑے دھونے جبکہ بیگم میک اپ میں مصروف

ایک ہفتہ گھر رہ کر دیکھ لی تلخ حقیقت، بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون کی مزاحیہ ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں مایہ ناز بلے باز کو گھر میں کپڑے دھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

تفصیلات کے متابق بھارتی بلے باز شیکھر دھون نے ایک ویڈیو ٹویٹر پر اپلوڈ کی ہے۔ جس میں میں ان کی اہلیہ عائشہ حکم چلاتے ہوئے شیکھر دھون سے کپڑے دھلوا اور باتھ روم صاف کروا رہی ہیں، دوسری جانب خود وہ فون پر گپ شپ لگاتی نظر آرہی ہیں،اس دوران پس منظر میں فلمی گانا ’’جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں،آفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں‘‘ چل رہا ہے۔

شیکھر دھون نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ ’ایک ہفتہ گھر پر گزارنے کے بعد، حقیقت بڑی تلخ ہوتی ہے‘۔ یاد رہے کہ بھارت میں بھی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر 21 دن کے لئے کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>