کراچی: سرکاری اداراے میں گریڈ 17کا افسر "را” کا ایجنٹ نکلا، خفیہ ادارے نے گرفتار کر لیا

 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں سرکاری ملازم کے طور پر کام کرنے والا مشتبہ "را” کا ایجنٹ گرفتار کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے "را” کے ایک مشتبہ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار "را” کے ایجنٹ کی شناخت آصف صدیقی کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ  آصف صدیقی ، ایس آئی ٹی ای کے ایک دفتر میں گریڈ 17 کے سرکاری ملازم کے طور پر کام کر رہا تھا۔

ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ آصف صدیقی سیکیورٹی ایجنسیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتا تھا اور اسے ای میل کے ذریعہ بھارتی خفیہ ایجنسی کو بھیجتا تھا۔ جسے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ اس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بھی بتایا جاتا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص "را” کے ایجنٹوں کے ساتھ کام کرتا تھا جنھیں حال ہی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف کارروائی پہلے سے گرفتار ایجنٹ کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔

  • بیوقوف آدمی ہے یہ
    اگر نواز اور شہباز سے رابطہ رکھتا تو بڑے آرام سے رہتا جیسے 12 را کے ایجنٹ چودھری شوگر مل مین پچھلے 15 سالوں سے رہ رہے ہیں

  • pakra gaya ab iss ki khatir madarat hogi aur adab se thali men rakh kar india ko pesh kar diya jaiga…….Laanat hai aisi hukumat per………..

    ….Wahid hal ISLAMI INQELAB, iman le ao, koshish karo, dua karo, sabr karo  ……firqaparasti band karo


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >