سمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات، پنجاب میں کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد میں کمی آنے لگی

سمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات، پنجاب میں کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد میں کمی آنے لگی

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے اپنائی گئی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں، سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے پنجاب میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں واضع کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 27 مریض جاں بحق ہوئے ہیں، جس کے بعد پنجاب میں کل اموات کی تعداد 1656 ہوگئی ہے، اس سے ایک روز قبل پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 84 افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے باعث کرونا وائرس کے 1193 کیسز سامنے آئے ہیں، نئے سامنے آنے والے کیس کے بعد صوبہ پنجاب میں مجموعی طور پر کرونا وائرس کے مصدقہ کے حصص کی تعداد 70،880 تک پہنچ چکی ہے۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز میں سے اب تک اکیس ہزار تین سو چالیس افراد نے کرونا وائرس کو شکست دے دی ہے، جنہیں کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر گھر بھیج دیا گیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اب تک 1656 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،

محکمہ صحت پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک کرونا وائرس کے چار لاکھ ستر ہزار پانچ سو سات کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جن کا تاحال سلسلہ جاری ہے۔

 

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More