نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کمیونیکیشن کی ٹیم کے تمام عہدے خواتین کو سونپ دیے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں صدارتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کابینہ ارکان کے بعد اپنی کمیونی کیشن کی ٹیم کے تمام عہدے خواتین کو سونپ دیے ہیں، نومنتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس نے وائٹ ہاؤس کے شعبہ اطلاعات کے لیے کیٹ بیڈنگفیلڈ کا انتخاب کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے شعبہ اطلاعات کے لیے کیٹ بیڈنگفیلڈ سابق امریکی صدر اوباما کے دور میں بھی جو بائیڈن کی انتخابی مہم میں جو بائیڈن اور کاملا ہیرس کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کر چکی ہیں، ڈائریکٹر کمیونیکیشن کیٹ بیڈنگفیلڈ کے نائب کے لیے قرعہ فال مہاجرین کے لیے آواز بلند کرنے والی تنظیم ‘امریکا وائس’ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہلی ٹوبر کو چونا گیا ہے۔

امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے لیے اسپیکر نینسی پیلوسی کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر ایشلے ایٹنی کو نامزد کیا گیا ہے، اسی طرح نائب صدر کاملا ہیرس کی سینئر مشیر اور مرکزی ترجمان کے لیے سیمون سینڈرز کو نامزد کیا گیا ہے۔

 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جین ساکی کو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کے لئے نامزد کیا گیا ہے، جو اس سے قبل سابق صدر اوباما کے دور میں کمیونیکیشن کے مختلف عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں، تاہم جین ساکی کے ساتھ سیاسی تجزیہ کار کیرن جین پیری بطور نائب پریس سیکرٹری کام کریں گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >