ایف اے ٹی ایف میں حماد اظہر نے پاکستان کا مضبوط کیس لڑا : ڈاکٹر شاہد مسعود

معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے وفاقی وزیر مملکت حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کا مضبوط کیس لڑا ہے

انکا کہنا تھا کہ مجھے یہ امید نہیں تھی کہ حماد اظہر اتنے شاندار طریقے سے پاکستان کا مقدمہ پیش کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ حیران کن طور پر امریکا اور چین دونوں بیک وقت پاکستان کو گرے لسٹ میں سے نکالنے لے لئے تیار ہیں

وفاقی وزیرحماد اظہرنےایف اےٹی ایف میں پاکستان کا کیس

وفاقی وزیرحماد اظہرنےایف اےٹی ایف میں پاکستان کا کیس بہت اچھےطریقےسے پیش کیا،اس وقت امر یکہ اورچین دونوں پاکستان کوگرےلسٹ سےنکالنے کیلئے تیار ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Posted by Trends Pakistan on Sunday, January 26, 2020

انکا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت دو سپر پاورز ان میں مرکزی اہمیت کا ملک ہے

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی وجہ سے چین اور افغان انخلا کی وجہ سے امریکہ ہمیں ہر حال میں سپورٹ کریں گے اور وہ کر رہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں پاکستان کا مضبوط موقف پیش کرنے پر میں حماد اظہر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اشارہ دیا جا چکا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >