وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کر لیا

مہنگائی کیخلاف کام کرنے کی شدید ضرورت ہے،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعتراف

مہنگائی کیخلاف کام کرنے کی شدید ضرورت ہے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعتراف

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر  نے کراچی کے علاقے لیاری کے دورے کے دوران
ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر  اعتراف کیا کہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے لیکن جلد اس پر قابو پالیں گے، ضرورت اس بات کی ہے کہ منہگائی کی کمر توڑی جائے اور اس مصنوعی مہنگائی کے ذمے داروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔اسد عمر نے کہا کہ اب کام کرنے کا وقت ہے اس لیے وزیراعظم بڑے فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔

لیاری میں  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاری کے عوام کی طاقت سے تحریک انصاف کے شکور شاد نے الیکشن جیتا۔لیاری کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، لیاری سمیت کسی علاقے کی ترقی اور خوشحالی پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر اپنی ذمہ داری نبھانے کو تیار ہیں

وفاقی وزیر نے کہا کہ کہا ہم ہرصوبائی حکومت کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کے لیے
تیار ہیں. جہاں عوام کی فلاح کا کام ہے وہاں کوئی سیاست نہیں۔ ترقیاتی کام کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے، اس میں کوئی سیاست نہیں، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی دونوں چاہتی ہیں کہ کراچی کے لیے کام ہوں۔

اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ بڑا منصوبہ شروع ہوا لیکن التواء کا شکار ہے مگر ہم ہر حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کی خدمت کرنے کو تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کے فور کے منصوبہ کا جلد آغاز ہوجائے گا، کراچی کی عوام سے وعدہ ہے کے فور منصوبے کا پچاس فیصد فنڈ وفاق سے اداکراؤں گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>