مولانا فضل الرحمان کی وکالت کرنے پر علی محمد خان کا سلیم صافی کو طنزیہ جواب

کل وزیراعظم عمران خان نے بیان دیا کہ مولانا فضل الرحمٰن پر آئین کے آرٹیکل 6؍کا مقدمہ ہونا چاہیے، انہیں حکومت جانے کی یقین دہانی کس نے کرائی ؟

جس پر سلیم صافی نے سخت ردعمل دیا اور سلیم صافی کے اس ردعمل پر علی محمد خان نے سلیم صافی پر طنز کردیا

سلیم صافی نے مولانا فضل الرحمان کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی طرح نہ وعدہ خلافی کرکے ڈی چوک آئے، نہ پارلیمنٹ پر حملہ کیا،نہ سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکائے ، نہ پی ٹی وی کے اندر گھسے،

نہ سول نافرمانی کا اعلان کیا،نہ بجلی بل جلائے،نہ ایمپائر کے اشارے پر ناچے اور نہ سرکاری افسران کو دھمکیاں دیں۔یوں مولانا کے خلاف آرٹیکل 6 تو بنتا ہے

مولانا فضل الرحمان کی وکالت کرنے پر تحریک انصاف کے وزیر علی محمد خان نے دلچسپ ردعمل دیا اور سلیم صافی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھائی جان آخری اطلاع آنے تک تو آپ صحافی تھے وکالت کب شروع کی؟

واضح رہے کہ سلیم صافی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حامی تھے ، وہ مولانا کے دھرنوں میں شرکت کرتے رہے ہیں اور دھرنوں کے دوران حکومت گرنے کی خبریں دیتے اور حکومت کو مولانا کے اقدام سے ڈراتے رہے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >